ڈاکٹرز کے وارے نیارے،تنخواہوں کیلئے کروڑوں روپے جاری کردئیے گئے

Dec 26, 2023 | 13:07:PM
ڈاکٹرز کے وارے نیارے،تنخواہوں کیلئے کروڑوں روپے جاری کردئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)نگران حکومت کی جانب سےڈاکٹروں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پی جی ٹریننگ ڈاکٹروں کی تنخواہ کے لیے 50 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔

نگران حکومت کی جانب سے   پنجاب کے 18 ہسپتالوں کیلئے 1.5 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں، جس  میں پی جی ٹریننگ ڈاکٹروں کیلئے  50 کروڑ  جبکہ گرانٹ ہسپتال کی بلڈنگ پر بھی خرچ کئے جائے گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر و گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،ریلوے آمدنی بھی بڑھنے لگی

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہسپتالوں پر خصوصی توجہ ہے،پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،ساتھ ساتھ نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں ۔