رائیونڈ؛ کمرے میں گیس بھرنے سے 2 بہن بھائی جاں بحق،تیسرے کی حالت تشویشناک

Dec 26, 2022 | 18:27:PM
رائیونڈ، کمرے، گیس بھرنے، 2 بچے جاں بحق، تیسرے، تشویشناک حالت
کیپشن: گیس بھرنے سے جاں بحق ہونیوالے بچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رائیونڈ میں کمرے میں گیس بھرنے سے 2 بچے جاں بحق، تیسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیابگا میں کمرے سے گیس بھرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق ماں تینوں بچوں کوکمرے میں بند کرکے ہمسایہ کے گھر گئی تھی، گیس لیکج کی وجہ سے 2سالہ عثمان اور 4سالہ زینب دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،6سالہ نور فاطمہ کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر