گرمیوں میں فرنس آئل کا 116 فیصد زیادہ استعمال ہوا: حماد اظہر

Dec 26, 2021 | 19:09:PM
حماد اظہر، گرمیوں میں ، فرنس آئل، کمی کا سامنا
کیپشن: حماداظہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاہے کہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ،فرنس آئل کی کمی کی وجہ ڈیموں میں پانی کا کم اخراج تھا ،گرمیوں میں بجلی بنانے میں فرنس آئل گزشتہ سال سے 116فیصد زیادہ استعمال ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر کاکہناہے کہ اس سال سردیوں کیلئے 2لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ،فرنس آئل درآمد کی وجوہات میں کسی ایل این جی کارگو کا ممکنہ ڈیفالٹ تھا، آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا کم ذخیرہ بھی فرنس آئل درآمد کی وجہ بنا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ خوش قسمتی سے نومبر دسمبر کے درمیان مزید کسی ایل این جی کارگو نے ڈیفالٹ نہیں کیا، اس لئے فرنس آئل پر پاور پلانٹ چلانے کی ضرورت بھی نہ پڑی، اب ڈیموں سے پانی کا کم اخراج اور نہر بندی کے باعث کچھ دنوں میں فرنس آئل کی یومیہ کھپت 13ہزار ہوجائے گی، کچھ ریفائنریز کے پاس اضافی فرنس آئل آئی پی پیز کو جانا شروع ہو گیا ہے ۔
حماد اظہر نے کہاکہ ریفائنریز سے یومیہ 6ہزار ٹن فرنس آئل اٹھایا جا رہا ہے، آئی پی پیز کے پاس اب بھی فرنس آئل مطلوبہ لیول سے کم ہے ،اگر کوئی ایل این جی کارگو اب ڈیفالٹ بھی کرتا ہے تو فرنس آئل کے ذخائر اچھے ہیں، اب نئی ریفائنری پالیسی بھی آ رہی ہے اس ریفائنری پالیسی میں فرنس آئل کو ریفائنرز سے الگ کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ اداکار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا۔۔ہسپتال منتقل