فارم ہاؤس میں دبنگ اداکار سلمان خان کو  سانپ نے ڈس لیا۔۔ہسپتال منتقل

Dec 26, 2021 | 12:34:PM
سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں سانپ نےاس وقت ڈس لیا جبکہ وہ اپنے فارم ہاؤس پر تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

سلمان خان کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی موجود ہیں اور آرام کررہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ہانیہ عامر کے ڈانس نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی