کابل دھماکوں سے گونج اٹھا،2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،6 شدید زخمی

Dec 26, 2020 | 22:05:PM
کابل دھماکوں سے گونج اٹھا،2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،6 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کابل میں تین گھنٹوں کے دوران چار دھماکوں سے دو سکیورٹی اہلکار  جاں بحق، ایک شہری اور پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بارودی ڈیوائس کے پہلے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق دوسرے دھماکے میں سینیئر حکام کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔تیسرے دھماکے میں سڑک کنارے نصب بم سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ،جبکہ چوتھے دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا۔دھماکوں سے نزدیکی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔