میری آواز میرے وطن ۔۔دین کیلئے ہے، رابی پیرزادہ

Dec 26, 2020 | 12:21:PM
میری آواز میرے وطن ۔۔دین کیلئے ہے، رابی پیرزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ   نے کہا کہ اُنہوں نے میوزک چھوڈیا  لیکن اُن کی آواز آج بھی اُن کے وطن اور دین کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اُنہیں خراجِ عیقدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لئے اپنی سُریلی آواز میں ایک خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔سابق گلوکارہ نے اپنے اس نئے نغمے کا یوٹیوب لنک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں نے میوزک چھوڑا ہے مگر میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور میرے دین کے لئے ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’اس ویڈیو میں گلیمر اور فیشن تو نہیں ہے مگر میرے قائد کی محبت ضرور ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ گلوکارہ نے ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علی جناح کے خاکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور قرآن کریم کو پاکستان کا دستور قرار دیا۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درآمد کرنا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا  145 واں یوم ولادت منایا گیا تھا۔