عمران خان کیخلاف ن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی

Aug 26, 2022 | 13:14:PM
پاکستان پیپلزپارٹی,مسلم لیگ ن, پریس کانفرنس , حسن مرتضیٰ ,24News hd
کیپشن: نوازشرف،عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف مسلم لیگ ن کو بڑی حمایت مل گئی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی  کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔

ضرور پڑھیں: مزاحمت یا مفاہمت،عمران خان کیلئے بچاؤ کا راستہ کیا ہے؟

 حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ  ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔