بھارت پانی روک تو نہ سکا،ڈیم کے سپل وے کھول دیے،مظفرآباد  اور  ہٹیاں بالا میں طغیانی

Apr 26, 2025 | 18:39:PM
بھارت پانی روک تو نہ سکا،ڈیم کے سپل وے کھول دیے،مظفرآباد  اور  ہٹیاں بالا میں طغیانی
کیپشن: بھارت پانی روک تو نہ سکا،ڈیم کے سپل وے کھول دیے،مظفرآباد  اور  ہٹیاں بالا میں طغیانی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بھارت کی جانب سے اچانک اپنے ڈیمز کے سپل وے کھولنے کے بعد  مظفرآباد  اور  ہٹیاں بالا کے علاقوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

مظفرآباد میں دریائے جہلم اور نیلم کے سنگم پر دریا جہلم کے بڑھتے ہوئے بہاؤ نے دریا نیلم کے پانی کو روک دیا ہے  جس کے باعث دریا نیلم کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور اس میں پانی جمع ہونا شروع ہو چکا ہے۔

ہٹیاں بالا میں بھی دریائے جہلم میں طغیانی کی شدت برقرار ہے، جہاں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریا سے اٹھنے والی بدبو نے رہائشی علاقوں میں ماحول کو مزید پریشان کن بنا دیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے فوری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو دریا کے قریب جانے سے سختی سے منع کر دیا ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں: پہلگام حملہ:غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہے،بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرینگے،وزیر داخلہ