پہلگام حملہ:غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہے،بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرینگے،وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پہلگام حملے میں پاکستان غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون پر تیار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کریں، پروپیگنڈا ختم کیا جائے۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں،پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی،ہمیں معلوم ہے بی ایل اے کے لیڈر کون سے تیسرے ملک جاکر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔
محسن نقوی کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں ہم نے دہشت گردی کے 7 منصوبے ناکام بنائے،ہمارے ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو بھارت میں ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے ، پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، مگر مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
دوسری جانب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی، مودی سرکار ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کرمسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے،کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے ان کے گھروں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی