گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بڑا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری 

Apr 26, 2023 | 13:11:PM
گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بڑا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق گیس ٹیرف کےبعد اب گیس میٹرکےماہانہ چارجزمیں بھی اضافہ کیاگیا،صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہرماہ 500 روپےکم از کم بل دینا ہوگا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ چارجزجنوری 2023ء سےلاگو ہوں گے،صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹررینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ گیس کے بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی ہے،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے،یہ فیصلہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس کے بل والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے آخر کار بڑی خوشخبری سنا دی