کراچی: پتنگ کی ڈور سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

Apr 26, 2023 | 09:24:AM
کراچی: پتنگ کی ڈور سے 9 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھر جانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

   ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت شاہ فیض کے نام سے ہوئی جس کی عمر 9 سال ہے۔

بچے کے رشتہ دار نے بتایا کہ شاہ فیض اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ تھا جو پتنگ لوٹنے ہی لیاری ایکسپریس وے گئے تھے وہاں اچانک تیز رفتار گاڑی آئی اور اس دوران پتنگ کی ڈور شاہ فیض کے گلے پر پھرگئی، بچے کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی، مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ شاہ فیض کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچے کے اہل خانہ بغیر قانونی کارروائی کے لاش لے گئے۔