بھارت میں سوچ سے زیادہ حالات خراب،مزید 2806 افراد ہلاک

Apr 26, 2021 | 13:52:PM
بھارت میں سوچ سے زیادہ حالات خراب،مزید 2806 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کورونا سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 2806 افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ہر تیسرا شخص مہلک کورونا وائرس کا شکار ہے۔ اس خطرناک صورتحال پر بنگلہ دیش نے بھی بھارت کےساتھ سرحدیں بند کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی پوری شدت سے جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید تین لاکھ چوون ہزار (354000)افراد متاثر ہو گئے۔ یہ پانچوں روز ہے جب ساڑھے تین لاکھ افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس ہولناک صورتحال میں ریلوے کی ٹرینوں کو  ہسپتالوں میں بدل دیا گیا ہے، امیر  لوگ بھارت چھوڑ کر نجی طیاروں میں باہر بھاگنے لگےہیں ۔بھارت میں حالات اس قدر خوفناک ہیں کہ آکسیجن سلنڈرز کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، ہسپتالوں کے باہر آکسیجن کا انتظار کرتے مریض مررہے ہیں۔اس تباہ کن صورتحال پر مغربی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی ضرورت سے زیادہ پراعتماد  دکھا رہے  ہیں، جب کورونا پھیل رہا تھا تو نریندر مودی بنگال میں بغیر ماسک کے گھوم رہے تھے۔اخبار دی اکنامسٹ نے کورونا کے محاذ پر ہندوستان کے تباہی کے دہانے پر پہنچنے کا احاطہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کس طرح حالات کا جواب دینے میں مودی حکومت کی ’’سستی‘‘ نے ہندوستان پر غم کےپہاڑ توڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار