اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Sep 25, 2025 | 09:32:AM
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس نوٹسز کے اجراء کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظورکرلیں،ان درخواستوں میں ایم سی آئی کے 23 جنوری 2024 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
عدالت نے 4 جون 2025 کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے نوٹسزکو معطل کر دیا تھا، ایم سی آئی کا مؤقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا،محض ڈرافٹ نوٹیفکیشن تھا۔