پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا، چوہدری سالک حسین

Sep 25, 2023 | 19:27:PM
پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا، چوہدری سالک حسین
کیپشن: چوہدری سالک حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا۔

گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی شرکت کی۔ چوہدری سالک حسین نے ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی پر تقریب سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں،شہبازشریف

انہوں نے کہا کہ آج خاندان کے جو لوگ موجود نہیں اس میں ان ہی کا قصور ہے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اب سب کچھ چوہدری شجاعت ہیں دوسرا کوئی نہیں۔