مصر جانے والے ہوشیار، حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Sep 25, 2023 | 09:10:AM
مصر جانے والے ہوشیار، حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے مصر جانے والے شہریوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے،سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں،سی اے اے کے مطابق پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں،واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاپتہ صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب