پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

Sep 25, 2022 | 10:25:AM
پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی ملی جلی کارکردگی کے باوجود تماشائی سیریز میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری 3 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔