بن مانس نے گڑھے میں گرے شخص کیساتھ کیا کیا؟

Sep 25, 2021 | 21:50:PM
سوشل میڈیا، وائرل، تصاویر
کیپشن: بن مانس مدد کیلئے ہاتھ بڑھا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر دیکھا گیا ہے کہ انسان ہی مشکل میں پھنسے ہوئے جانوروں اورپرندوں کی مدد کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس کے الٹ بھی ہو جاتا ہے ، ایسی ہی دلوں کو چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں (اورنگوتن)نسل کا بن مانس تالاب میں گرنے والے شخص اپنا ہاتھ بڑھا کر مدد کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کے ادارے سی این این نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں (اورنگوتن) بن مانس جس کی نسل ختم ہونے کا خطرہ ہے اپنا ہاتھ بڑھا کر گندے تالاب میں گرنے والے جیولوجسٹ کی باہر نکلنے کیلئے مدد کررہا ہے جو کسی تلاش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔دلوں کو چھو لینے والی یہ تصویر ان لوگوں کیلئے بڑا سبق ہے جو ان کے مسکن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد اس وائرل تصویر کو دیکھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر کوے کا حملہ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیووائرل