بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔۔۔ایک اور معروف پاکستانی گانے کی دھن نقل کرلی

Sep 25, 2021 | 19:40:PM
دھوانی بھنوشالی، گانے، مہندی
کیپشن: بھارتی گلوکارہ، پاکستانی گانے، دھن چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت پاکستانی معروف گانوں کی دھنیں چرانے سے باز نہ آیا،بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ”مہندی“ میں پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول گانے ” گاگر“ کی دھن نقل کر لی جس پر سوشل میڈیا پیچھے پڑ گیا۔
دھوانی بھنوشالی کا 21 ستمبر کو گانا مہندی ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا مقبول ترین گانا گاگر 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔ بھارتی گلوکارہ کے گانے کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں، گانے کے بول اور زبان بالکل مختلف ہے مگر دھن مکمل طور پر گاگر سے ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گانے کو نقل قرار دے رہے ہیں۔
 پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے بھی یہی گیت گاگر گایا تھا اور مداحوں سے خوب داد پائی تھی،عمیر جسوال نے بھی انسٹا گرام پر گانا چوری ہونے کی خبر دی ہے۔
عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئر کیا، ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کیا اورلکھا کہ ’چلیں یہ بھی ٹھیک ہے‘ اور ساتھ ہی گلوکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان بھی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کیساتھ شیشہ پیتے نئی ویڈیو سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ مداح کے تحائف سے تنگ، آخر ایسا کیا بھیجا کہ پولیس میں ہی رپورٹ کردی