پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Sep 25, 2021 | 12:05:PM
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری، 30 افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سکیورٹی دوست محمد کالاہورسے جنوبی پنجاب تبادلہ کردیا۔ڈاکٹرمحمدرضا تنویرکوایس پی آپریشنزعلامہ اقبال ٹاو¿ن لاہور ، اویس شفیق ایس پی آپریشنز اقبال ٹاو¿ن سے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
 معاذ ظفرکوایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، عبداللہ لک کوایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سید علی ناصر رضوی کو اے آئی جی ٹریننگ تعینات کر دیا گیا۔ 
شازیہ سرور کو ڈپٹی ڈائریکٹرایلیٹ پولیس فورس لاہور پنجاب، اعجاز رشید ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ لاہور پنجاب، غلام مصطفیٰ کو ایس پی جڑانولہ فیصل آباد مقرر کر دیا گیا۔ 
واجد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سرگودھا تعینات کر دیا گیا، علی عباس ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز ہیڈکوارٹرز سول لائن لاہور تعینات،ذولفقارعلی ڈی ایس پی اے وی ایل ایس صدر لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دیگر افسروںکے مختلف سرکلزمیں تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھکاوٹ اور خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کریں تو ۔۔۔ نادیہ جمیل نے بڑا مشورہ دیدیا