پاکستان سپر لیگ میں صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی

Oct 25, 2025 | 21:43:PM
پاکستان سپر لیگ میں صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) 10 سالہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بنیں گی،اس بات کا فیصلہ پی سی بی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او  پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت اجلاس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے PSL کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی گئی۔

اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور انکی ٹیم نے کی،ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہو گا،نیا فرینچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔

چارٹرڈ فرم اے وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی،چارٹرڈ فرم اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی،موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار