وزیراعظم کاجنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب،وفاقی وزیر تجارت جام کمال،وفاقی وزیر داخلہ و چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سےملاقات اور گفتگو کی جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھ اکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے،جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں،پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے،ان کا کہنا تھاکہ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی۔
اس دوران وزیر اعظم نےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے ،کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا یے اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں،وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا،اور وہ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،300 روپے سے بھی مہنگا،نئی مصیبت آ گئی