برطانوی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت

Oct 25, 2025 | 19:32:PM
برطانوی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پاکستان میں برطانیہ کی سفیر جین  میریٹ کی اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  کی، جس میں پاکستان اور خطے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے  برطانوی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت  کی گئی،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو  ہوئی۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھنے سے پاکستانی عوام کے طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئی کام کئے ہوں تو “دکھتے” ہیں اور بہت سوں کو” دُکھتے” ہیں،عظمیٰ بخاری