کوئی کام کئے ہوں تو “دکھتے” ہیں اور بہت سوں کو” دُکھتے” ہیں،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی مریم نواز کے سوشل میڈیا پر بیان پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں،چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاؤاور بتاؤ ؟۔ کوئی کام کئے ہوں تو “دکھتے” ہیں اور بہت سوں کو” دُکھتے” ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری سکولز،سڑکوں کی بحالی،ہسپتال بن رہے ہیں ،حکومت ماحولیات ،ستھرا پنجاب ، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کررہی ہے،سوشل سروسز اور بہت کچھ پنجاب کے عوام کو مل رہا۔خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاؤاور بتاو ؟۔کوئی کام کئے ہوں تو “دکھتے” ہیں اور بہت سوں کو” دُکھتے” ہیں
یہ بھی پڑھیں:دہلی:فضا میں آلودگی نے ڈھیرے جما لئے،آنکھوں کی جلن اور سانس کی بیماریاں