لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ،عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ گیا

Oct 25, 2025 | 19:22:PM
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ،عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ کیا گیا ہے،  لاہور فضائی آلودگی میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

ریونیو ایمپلائیز کاپوریٹیو سوسائٹی ائیر کوالٹی انڈیکس 232 ، سٹی سکول علامہ اقبال ٹاؤن کا  اے کیو آئی 227  جبکہ سٹی سکول راوی کیمپس ائیر کوالٹی انڈیکس 217 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائمنڈ پینٹ انڈسٹریز ائیر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈ کیا گیا، ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری سفر سے گریز و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :انسٹاگرام کا نیا ’’ری سٹائل فیچر‘‘ اب اے آئی خود کرے گی تصاویر ایڈٹ