پولیس سٹیشن میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

Oct 25, 2025 | 11:32:AM
 پولیس سٹیشن میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ  کے شہر   میرپور خاص میں پولیس سٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایاگیا تھاکہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے فریاد لے کر مہران پولیس سٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

خاتون کی درخواست  پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پی میرپورخاص کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری طور پر ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔

اعلامیےکے مطابق خاتون اور ایس ایچ اوکے میڈیکل نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع ہوگئے ہیں اور تفصیلی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار مشہور ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی گرفتار