صحافی ارشد شریف کاقتل،افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں:میجر جنرل بابرافتخار

انکوائری کمیشن کیلئے آئی ایس پی آرکاحکومت کوخط

Oct 25, 2022 | 17:55:PM
صحافی, ارشد شریف,قتل ،انکوائری کمیشن , آئی ایس پی آر,حکومت ,خط
کیپشن: لیفٹینٹ جنرل بابرافتخار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صحافی ارشد شریف کاقتل ،انکوائری کمیشن کیلئے آئی ایس پی آرنےحکومت کوخط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی کمیشن بنانے کیلئے جی ایچ کیو نے حکومت پاکستان کو خط لکھاہے،  آئی ایس پی آر نے  جی ایچ کیو کی جانب سے حکومت پاکستان کو درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں،اس معاملے پر قیاس آرائیاں اورالزام تراشی افسوسناک ہے۔

لیفٹینٹ جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ باربار کوئی نہ کوئی بہانہ بناکرادارے پر نام لے کرالزام تراشی کی جاتی ہے، افسوسناک واقعے کو بنیاد بناکرکون فائدہ اٹھاناچاہ رہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا  کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ہائی لیول کی تحقیقات ہونی چاہیے،من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،افسوناک واقعہ کوجواز بناکر کون فائدہ اٹھارہاہے۔