بھارتی اداکار نے پاکستان سے معافی مانگ لی

Oct 25, 2021 | 14:45:PM
بھارتی اداکار کمال نے پاکستانی سے معافی مانگ لی
کیپشن: بھارتی اداکار کمال فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی  اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کا گلی کرکٹ ٹیم سے موازنہ کرنے پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق کے آر کے نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔

 Dear @imVkohli Aaj Aapne India Ki Naak Katadi. Please resign today from captaincy! Thank you. #INDvPAK

 کے آر کےنے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔

 Today, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021

دوسری جانب کمال ارشد نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔کے آر کے نے قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دیا۔

I never know that Pakistan’s captain #BabarAzam is 2nd rank ICC T20 player in the world. And 21 years only #ShaheenAfridi is so dangerous bowler. Matlab Babar Is bigger player than #viratkholi. Unbelievable!