لیبر فورس سروے کے نتائج جاری، پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے روزگار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں، ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، لیبر فورس سروے کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کرسات اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔
سال 2020-21 کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی، پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بیروزگار ہے، گزشتہ 5 سال میں بیروزگاری میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا۔
لیبر فورس سروے کے مطابق 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزارہے، پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بیروزگار ہے، سروسز سیکٹرروزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
لیبر فورس سروے روزگار فراہمی میں زرعی شعبہ دوسرے اورصنعتی شعبہ تیسرے نمبرپرہے ، سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، سروسزسیکٹر میں روزگار کی شرح سب سے زیادہ 41.7 فیصد ہے ۔
زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، زراعت کے شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے،صنعتی شعبے میں روزگارکی شرح 25.7 فیصد ہے، صنعتی شعبے میں ایک کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسرروگار ہیں۔
لیبر فورس سروے کے مطابق پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے ،گزشتہ 5 سال میں اوسط ماہانہ اجرت میں15 ہزار14 روپے کا اضافہ ہوا ،2020-21 میں ماہانہ اجرت 24 ہزار28 روپے تھی، مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 روپے ہے جبکہ خواتین کی37 ہزار347 روپے ریکارڈ کی گئی۔