پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، عقیدے اور ثقافت میں گہرے ہیں؛ آصف علی زرداری

Nov 25, 2025 | 19:26:PM
پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، عقیدے اور ثقافت میں گہرے ہیں؛ آصف علی زرداری
کیپشن: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے آج صدر آصف علی زرداری سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ  پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، عقیدے اور ثقافت میں گہرے ہیں،ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون دونوں عوام کے مفاد میں ہے،اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل تبادلے دونوں ممالک کے مثبت تعلقات کی علامت ہیں۔ 

 ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے آج ایوانِ صدرمیں  صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی،ایرانی وفد میں سفیر رضا امیری مقدم اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مختلف عہدیداران شامل تھے, پاکستان کی جانب سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی موجود تھے۔

صدرمملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا,صدر نےانہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،صدر نے حالیہ سیلاب کے بعد ایران کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے ایرانی ہلال احمر کی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ 

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی مسلسل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں ایران کے لیے پاکستان کی سفارتی و سیاسی حمایت کا اعادہ کیا،صدر نے حالیہ جنگ میں ایرانی قوم کی ثابت قدمی اور رہبرِ اعلیٰ کی قیادت کو سراہا۔

انہوں نے ایران کی جانب سے فلسطین اور غیر قانونی بھارتی قبضے والے جموں و کشمیر کے عوام کی اصولی حمایت کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے؛

انہوں نے پاکستان۔ایران ریلوے لنک کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تجارت، سیاحت اور خاص طور پر زائرین کے سفر میں آسانی پیدا ہو ،ایران۔پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے صدر مملکت نے پاکستان کی بڑھتی توانائی ضروریات کا ذکر کیا,صدر مملکت نے ایک باہمی قابلِ عمل حل کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تکنیکی بات چیت کو خوش آئند قرار دیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا,انہوں نے 12 روزہ جنگ میں ایران کے لیے پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا،ڈاکٹر لاریجانی نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور حالیہ واقعات میں کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ہماری (ایران کی) کامیابی ہے ،ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستانی مصنوعات کو ایران میں ترجیحی رسائی دینے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں،اس سے 10 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارت کے ہدف کی جانب پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی سے درخواست کی کہ وہ رہبرِ اعلیٰ کو ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

علاوہ ازین،ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال