ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،3.5کلو بارودی مواد برآمد

Nov 25, 2025 | 14:55:PM
ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،3.5کلو بارودی مواد برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسیٰ ترین)ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔

پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ 

حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کل کے احتجاج سے متعلق پارٹی جو فیصلہ کرے گی ، عمل کریں گے :سہیل آفریدی

یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔