سونا مزید مہنگا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ،فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔