مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لیجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی

Nov 25, 2025 | 13:19:PM
مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لیجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلبا و طالبات کو سکول لے جانے والے رکشے سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک 9 سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ 13 طلبہ زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلباء و طالبات کو  سکول لے جانے والے رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق ہو گئی جبکہ اس موقع پر 13 طلباء و طالبات زخمی بھی ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا انوکھے انداز میں گول، شائقین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی طلبا و طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔