رونالڈو کا انوکھے انداز میں گول، شائقین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

Nov 25, 2025 | 12:24:PM
رونالڈو کا انوکھے انداز میں گول، شائقین حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 40 سال کی عمر میں بھی نوجوان فٹبالرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انوکھے انداز میں گول کرکے شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اپنی اسی ہی مہارت، مکمل عبور اور سبک رفتاری کے باعث دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔

رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔


 

ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے شائقین حیران رہ گئے۔

40 سالہ فٹبالر نے یہ بہترین گول 96 ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

 یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔