انڈر 17 ایشین فٹبال، پاکستان کی دوسری فتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔
بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے میزبان کرغزستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا جس کے بعد سکور 1-3 ہوگیا جو کھیل کے اختتام تک رہا۔
پاکستان کی جانب سے محمد مصطفیٰ، عبدالصمد اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 26 نومبر کو لاؤس، چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔