ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، شیڈول کا اعلان آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا، شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو ٹکرائیں گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
سپر ایٹ مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اس گروپ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ امریکا، نمیبیا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا۔
دوسری جانب سری لنکا، آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان ایک گروپ میں شامل ہیں۔
انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش ، نیپال، اٹلی ایک گروپ، ساؤتھ افریقہ ، نیوزی لینڈ ، افغانستان ، یو اے ای اور کینیڈا ایک گروپ میں شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں مد مقابل ہوں گی اور پاکستان ٹیم تمام میچزسری لنکامیں کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں میچز کولکتہ، چنئی ، دہلی اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے، احمد آباد کو فائنل کیلئےمنتخب کیا گیاہے تاہم پاکستان کے پہنچنےکی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔
دوسری جانب سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔