سالگرہ کیوں نہیں منائی، ناراض بیوی نے مکے سے شوہر مار دیا

Nov 25, 2023 | 16:01:PM
سالگرہ کیلئے دبئی نہ لےجانے پر ناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سالگرہ کیلئے دبئی نہ لےجانے پر ناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانے دبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور نکھل کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ 

پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا  مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ نکھل اور رینوکا نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کی شادی کو 6 سال ہوچکے تھے۔