راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، سٹیج کہاں لگائیں،جگہ پھر تبدیل

آئی جی اسلام آباد   کا فیض آباد کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Nov 25, 2022 | 21:13:PM
 راولپنڈی, پی ٹی آئی, جلسہ، سٹیج,عمران خان,آئی جی اسلام آباد 
کیپشن: پی ٹی آئی کا جلسہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سٹیج تیسری دفعہ تبدیل کر دیا گیا اب راولپنڈی سسکتھ روڈ فلائی اوور پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا سٹیج لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  عمران خان کا سٹیج بنانے کیلئے تین کنٹینرز لگا دیئے گیے ،بیس مزید لگائے جائیں گے ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمس آباد حساس مقام ہونے کی وجہ سے سٹیج کی جگہ تبدیل کی گئی ،مقامی پولیس نے آکر سٹیج تیار کروانے کا کام بند کروا دیا تھا ،قیادت نے پولیس کی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹیج  کی جگہ تبدیل کی ،پولیس نے کنیٹنرز لگانے اور اسٹیج تیار کرنے والون کی شناختی کارڈ بھی طلب کر لئے ۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد   نے فیض آباد کا دورہ کیا،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی انڈسٹریل ایریا نوشیروان نے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسروں اور دیگر نفری کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔

علاوہ ازیں  ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں کل میٹرو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔