چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

Nov 25, 2022 | 13:02:PM
چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، زمینی رابطہ منقطع

آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی لیکن اس واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے، جین کی مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔