ویرات کوہلی کیلئے برا سال۔۔۔ٹی ٹونٹی کی کپتانی اور ٹاپ ٹین بیٹنگ رینکنگ سے فارغ

Nov 25, 2021 | 23:33:PM
ویرات کوہلی، ٹی ٹوینٹی ،کپتانی، فارغ
کیپشن: ویرات کوہلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹی۔20 کرکٹ ٹیم کے کپتانی سے دستبردار ہونے والے ویرات کوہلی آئی سی سی ٹی 20  بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم809 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ڈیوڈ میلان 805پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایڈن مارکرم 796پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا  کی ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بھارت متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ بھارتی بیٹسمینوں نے کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: بھارت کےچار وکٹ پر 258 رن،شریس آیئر  75رنز پر ناٹ آوٹ