پہلا ٹیسٹ: بھارت کےچار وکٹ پر 258 رن،شریس آیئر  75رنز پر ناٹ آوٹ

Nov 25, 2021 | 23:05:PM
پہلا ،ٹیسٹ، نیوزی لینڈ، بھارت
کیپشن: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیم کے کوچ راہل ڈریوڈ کی توقعات پر پورا اترنے والے شریس آیئر 75ناٹ آوٹ کی شاندار اننگز اور رویندر جڈیجہ 50ناٹ آوٹ  کے مابین 113 رن کی ناٹ آوٹ سنچری شراکت کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آج پہلے روز پہلی اننگ میں چار وکٹ پر 258 رن کا مضبوط سکور بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیج پر غیر اخلاقی پرفارمنس ۔۔ندا چوہدری بہت ہوگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیورکے گرین پارک سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والی بھارتی ٹیم 145 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد دباؤ میں آگئی تھی لیکن چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے رویندر جدیجا نے شریس آئیر کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا بلکہ دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم کو ایک اچھے اسکور تک پہنچایا ۔ اس سے  قبل آج صبح بھارت کے نامور کرکٹر سنیل گواسکر نے شریس آئیر کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا  کی ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل