ثانیہ مرزا  کی ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل 

Nov 25, 2021 | 22:08:PM
ثانیہ مرزا بڑا اعلان
کیپشن: ثانیہ مرزا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹارثانیہ مرزا جو آجکل سوشل میڈیا پر مزاحیہ میم بنانے میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں اور وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے وقتا فوقتا کوئی نہ کوئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے بچے کے مسائل پر گفتگو کررہی ہیں ۔ انہوں نے اس ویڈیو میں بتایا کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے بچے کو کس قسم کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جبکہ چھوٹے بہن بھائی کو والدین کی جانب سے حیرت انگیز آزادی دی جاتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں 

 "میری چھوٹی بہن ( 15 سال میں) 

چھوٹی بہن :کیا میں لندن کے دورے پر جاسکتی ہوں 

والدین: ضرور۔"

میں :(21 سال  میں) 

کیا میں سونے کے لیے جا سکتی  ہوں؟ 

والدین: نہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بڑی خوشخبری مل گئی