فوادچودھری نے ایک گھنٹے میں 3 اچھی خبریں شیئر کردیں

Nov 25, 2021 | 23:15:PM
وفاقی وزیر اطلاعات، فوادچودھری، قوم، اچھی خبریں
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک گھنٹے میں قوم کیساتھ 3 اچھی خبریں شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تین اچھی خبریں ۔فوادچودھری کاکہناتھا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی،سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں قانونی معاملات طے، ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی وجہ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان