پریشان عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مشکل حل کر دی

Nov 25, 2021 | 22:43:PM
پٹرولیم ایسوسی ایشن، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: پٹرول بحران، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت میں معاملات طے پا گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،مذاکرات میں پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔جس پر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین عبدالسمع خان نے کہاکہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مذاکرات میں پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن 25 فیصد بڑھانے کی تجویزپیش کی،سمری میں پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 ،ڈیزل پر 87 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی، سمری کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 اعشاریہ 91 سے بڑھا کر 4 اعشاریہ 90 روپے فی لٹر کیا جائے ،ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 اعشاریہ 30 سے بڑھ کر 4 اعشاریہ 13 روپے فی لٹر کیا جائے ۔
پٹرولیم ڈیلرزسمری میں کہاگیا ہے کہ مہنگائی ،شرح سود بڑھنے سے ڈیلرز کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ،اضافہ یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیساتھ کیاجائے گا ۔
سمری میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بھی 23 اعشاریہ 32 فیصد بڑھانے کی تجویزپیش کی گئی،مارجن بڑھانے کا حتمی فیصلہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بڑی خوشخبری مل گئی