اداکارہ پوجا ہیگڈے کا کونسا ادھورا خواب اب پورا ہو گیا۔۔؟

Nov 25, 2021 | 20:31:PM
بالی ووڈ، اداکارہ، پوجا ہیگڈے ، امیتابھ بچن
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے  اور امیتابھ بچن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی خوبرو اداکارہ پوجا ہیگڈے کا ادھورا خواب اب پورا ہو گیا ، وہ جلد سپر سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

بھارت کے اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق  آخرکار  اداکارہ پوجا ہیگڈے نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے۔پوجا نے سوشل میڈیا پر امیتابھ کے ساتھ اپنی کینڈڈ فوٹو شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا  ہےکہ ’’آخرکار انہیں امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل ہوا‘‘۔اس تصویر میں امیتابھ بچن رسمی انداز میں نظر آ رہے ہیں جب کہ پوجا آرام دہ لباس پہنے ہنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہےکہ بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے تھالاپتی وجے کی 'بیسٹ'، چرنجیوی اور رام چرن کے ساتھ 'اچاریہ'، پربھاس کے ساتھ 'رادھے شیام'، سلمان خان کی 'بھائی جان' اور رنویر سنگھ کے ساتھ 'سرکس' میں بھی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کھلبلی مچ گئی ۔۔کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ایک ہی کالج کے66 طلبہ کی رپورٹ پازیٹو