آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ۔۔ بابربدستورسرفہرست۔۔باقی کون کون شامل ؟؟

Nov 25, 2021 | 14:47:PM
آئی سی سی ،رینکنگ 
کیپشن: آئی سی سی رینکنگ میں بابربدستورپہلے نمبرپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ۔جس کے مطابق بابر اعظم بدستور پرپہلے نمبر پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں اور محمد رضوان نے ایک درجہ بہتری کے بعد اس رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کو کس نے تھپڑ مار کر میدان سے باہر نکالا،اہم انکشاف
نئی رینکنگ کے مطابق انڈیا کے بلے باز لوکیش راہل اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 80 رنز بنائے ۔فخر زمان نے رینکنگ میں بہتری حاصل کی ہے پہلے وہ چالیس نمبرپرتھے جبکہ اب وہ فہرست میں پینتیسویں نمبرپرموجود ہیں۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن ہے۔
بولرز میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے،دوسرے پرتبریزشمسی، تیسرےپرایڈم زیمپا اور چوتھے نمبرپر عادل رشید ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کاکوئی بالریاآل راو¿نڈر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔شاہین شاہ آفریدی گیارہو یں نمبرپرہیںجبکہ شاداب خان14ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کے لیے حلال گوشت ،بھارتی کر کٹ بو رڈ کا یوٹرن، ہندو انتہاپسندوں کے سامنے جھک گیا