’’ویلڈن‘‘شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ میں کیسے استقبال کیا گیا۔۔؟تصاویر وائرل

Nov 25, 2021 | 13:38:PM
بنگلادیش، ٹی ٹوئنٹی، انٹرنیشنل، فاسٹ بولر، شاہنواز دھانی، استقبال
کیپشن:  شاہنواز دھانی  اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھارکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف اپنے کیرئیرکا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا اپنے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ہر چہرہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

فاسٹ بولردھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن آمد پر کس طرح ان کے دوستوں، رشتے داروں اور چاہنے والوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں  پھولوں کےہار پہنائے۔

اس کے علاوہ دھانی نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 یاد رہے کہ شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ بولردھانی نے شائقین کے دل میں جگہ بنا لی۔