چرمن چانسلر کے دفتر سے کار ٹکرانے والا ڈرائیور گرفتار

Nov 25, 2020 | 20:08:PM
 چرمن چانسلر کے دفتر سے کار ٹکرانے والا ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر کے دفتر کے گیٹ سے ایک شخص نے کار ٹکرا دی۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر کے دفتر کے گیٹ سے ایک شخص نے کار ٹکرا دی۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔برلن پولیس کے مطابق جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت سے گاڑی ٹکرانے کا واقعہ رونما ہوا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو کسی شدت پسند حملے کا شبہ نہیں ہے ہم اس وقت اس مفروضے کی بنیاد پر کام نہیں کر رہے۔گیٹ سے ٹکرانے والی گاڑی پر سفید رنگ سے دو نعرے درج تھے۔گاڑی کے ایک جانب لکھا تھا کہ ‘میں بچوں اور معمر افراد کے قتل کی مذمت کرتا ہوں’ اور دوسری جانب لکھا تھا کہ ‘عالمگیریت کی سیاست’ روکی جائے۔