شناختی کارڈ کے حوالے سے نیا اصول متعارف

May 25, 2026 | 12:51:PM
 شناختی کارڈ کے حوالے سے نیا اصول متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نادرا نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے نیا اصول متعارف کروا دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے پہلی بار شناختی کارڈ کیلئے درخواست دینے والے افراد کیلئے دستخط فراہم کرنا اختیاری قرار دے دیا گیا۔

 جہاں درخواستگزار دستخط فراہم نہیں کرے گا شناختی کارڈ پر دستخط والے خانے میں " این اے " درج ہوگا۔

جعلسازی اور غلط استعمال سے متعلق خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصاویر استعمال نہیں ہوگی۔

 ناخواندہ درخواستگزاروں اوردستخط کرنے سے قاصر افراد کیلئے ایک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

 ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کہا کہ درخواستگزار موبائل اپلیکیشن سے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصاویر اپ لوڈ نہ کریں۔

مزید پڑھیں:اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر