پی ایس ایل فائنل، نیول چیف قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

May 25, 2025 | 22:39:PM
پی ایس ایل فائنل، نیول چیف قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ ٹین(پی ایس ایل )کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خیر مقدم کیا۔

پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔  آپریشن بنیانِ مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔معروف گلوکاروں کے ملی نغمے۔ شائقین کا بھرپور جوش و خروش ۔ ہر طرف قومی پرچموں کی بہار۔قذافی سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فائنل میچ کے دوران پاک بحریہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاریوں کے باعث دشمن ہماری سمندری حدود پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کر سکا۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ 10 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔ 

امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب،سیاسی اکابرین،اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دیگر کیٹیگریز: PSL - پی ایس ایل X - کھیل
ٹیگز: