وفاقی وزیر بحری امور کا میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اعلان
کیپشن: جنید انوار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے میری ٹائم ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا اعلان کردیا، اس رقم سے ساحلی آبادیوں کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے ساحلی آبادی میں مقیم بچوں کو وظائف دیئے جائیں گے، تاکہ مستحق، باصلاحیت طلبا کی معیاری تعلیم تک رسائی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈ کو مستقبل میں قومی سطح پر وسعت دی جائے گی اور اس کے نظم و نسق کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ وظائف کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے افغانستان جانے والے افغانیوں کی واپسی، اہم انکشافات